برطانیہ: نواز شریف کے علاج کے لیے اسپتال میں انتظامات مکمل

نوازشریف: بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹروں نے مزید قیام کا مشورہ دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات برطانیہ کے اسپتال میں مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس بات کا دعویٰ میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانتوں کی شکل میں انصاف ملا ہے، امیر حیدر ہوتی

ہم نیوز کے مطابق حسین نواز نے یہ بات عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی سے ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز نے بتایا کہ اے این پی کے مرکزی نائب صدر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت ملنے پر حسین نواز کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ن لیگ کے قائد کا علاج معالجے کے لیے برطانیہ جانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

ہم نیوز کے مطابق حسین نواز نے امیر حیدر خان ہوتی کا ٹیلی فون کرنے پہ شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ والد کے علاج کے لیے اسپتال میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

نواز شریف کے معاملے پر اپیل کا فیصلہ کابینہ کرے گی، اٹارنی جنرل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے متعلق میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے لیے منگل کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں