کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے.

بھارت کے منفی عزائم سے خطے کی امن و سلامتی داؤ پر لگ جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کیے جانے والے دعوؤں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے جھوٹے دعوے بی جے پی حکومت کی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے بھیجا جانے والا کمانڈر کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے۔

کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے۔


متعلقہ خبریں