وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت: تین نئے معاونین کی نامزدگی کا فیصلہ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین (خصوصی) کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

کے فور منصوبہ وفاق نے خود بند کیا، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق بہت جلد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تین نئے معاونین (خصوصی) کی معاونت حاصل ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی پی کی اعلیٰ قیادت نے بھی دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل کیے جانے والے تینوں معاونین کو تاحال کوئی بھی وزارت دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلاکر آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، مراد علی شاہ

حکومت سندھ کے ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کی ہے کہ معاون خصوصی کابینہ کا حصہ نہیں ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں