ساہیوال: اسپتال میں آکسیجن بند ہونے سے دو بچے جاں بحق

ساہیوال: اسپتال میں آکسیجن بند ہونے سے دو بچے جاں بحق

فوٹو: ہم نیوز


ساہیوال: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن بند ہونے کے سبب 6 ماہ کی بچی سمیت 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مرنے والی بچی کا تعلق پاکپتن سے ہے جس کے لواحقین نے نورشاہ روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت سے بچی کی ہلاکت ہوئی۔

بچی کے لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے ذمہ داران کو سامنے لا کر ان کخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ڈاکڑ بشارت کا کہنا ہے کہ آکسیجن وافر مقدار میں موجود ہے،  ڈاکڑوں آکسیجن لگانے میں غفلت برتی ہوگی۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے غفلت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں