نواز شریف کی روانگی، ن لیگ کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

'سلیکٹڈ وزیراعظم 3 سال سے چور، ڈاکو، این آر او نہیں دوں گا کی گردان پڑھ رہے ہیں'

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف اور ان کے بھائی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیرون ملک کی روانگی کی روانگی سے قبل پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس پہلے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونا تھا تاہم اب اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ اب پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

پارلیمانی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ن لیگی ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک منشاء اللہ بٹ، میاں نصیر، خلیل طاہر سندھو اور چوہدری شفیق پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

دوسری جانب شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی سینیئر قیادت کا اجلاس بھی ہوا جس میں راجہ ظفر الحق، رانا تنویر حسین، امیر مقام، خرم دستگیر، پرویز ملک، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی اور ان کی عدم موجودگی میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو پارٹی عہدیداروں اور قیادت سے رابطے رکھنے کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی معاملات کے لئے راجہ ظفر الحق اور دیگر کو باہمی مشاورت سے چلنے کی ہدایت ملنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں