آصف زرداری کا بلڈپریشر، شوگر لیول معمول پر نہ آ سکا، پمز اسپتال زرائع

فائل فوٹو


اسلام آباد: پمز اسپتال میڈیکل بورڈ  نے ہفتے کے روز سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق  سابق صدر کا بلڈپریشر اور شوگر لیول معمول پر نہ آ نے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ رپورٹس پر مشاورت شروع کردی ہے۔

اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کو آصف زرداری کی گردن اور کمر کی ایم آئی رپورٹس ڈاکٹرز کو موصول ہوئی ہیں۔ عارضہ قلب اور کمر درد کے باعث ڈاکٹروں نے سابق صدر کو چلنے سے منع کر دیا ہے۔

سابق صدر کی کمر درد میں مسلسل شکایت کے باعث آصف زرداری کی خصوصی فزایو تھراپی اج سے شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں،شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ فزایو تھراپسٹ کی جانب سے آصف زرادی کی خصوصی فزایو تھراپی تجویز کرنے کے بعد ان کی کمر اور گردن کی خصوصی فزایو تھراپی شروع کر دی گئی ہے۔

آصف زرداری پچھلے تین ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں اور ان کے دل کی دھڑکن میں بھی اتار چڑھاو کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو نے کئی بار آصف زرداری کے طبعی معائنے کے لیے نجی میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں