عام قیدی کی بیماری کا کیس بھی نواز شریف کی طرح سنا جائے گا، چیف جسٹس

فائل فوٹو


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ایک کیس میں دوران سماعت ریمارکس دیے کہ عدالت عام قیدی کی بیماری کا کیس بھی نواز شریف کی طرح سنے گی۔

انہوں نے کہا جب کسی قیدی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا تو عدالت کیس کی سماعت کے لیے بیٹھے گی اور چیف جسٹس 24گھنٹوں میں اس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف نواز شریف کیس کے لیے نہیں بلکہ ہر اس قیدی کے لیے ہے جو سزایافتہ ہے۔

اطہر من اللہ نے کہا اس ملک میں عام آدمی اور قیدیوں کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی، ہم صرف اشرفیہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں،عدالت نے عام قیدیوں کے مسائل پر بات کرنا اپنی ذمہ داری سمجھا اور اتفاق ہے کہ ایسا ایک ہائی پروفائل کیس میں ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کے طلب کرنے پرمعاشرے کا ذہن بن جاتا ہے کہ یہ شخص کرپٹ ہے اور میڈیا کی طاقت یہ ہے کہ وہ کسی کی زندگی بنا بھی سکتا ہے اور تباہ بھی کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں