لاہور چڑیا گھر: ایک سال کے دوران 32 قیمتی جانوروں کی ہلاکت

لاہور چڑیا گھر: ایک سال کے دوران 32 قیمتی جانوروں کی ہلاکت

لاہور: 2017-18 کے دوران لاہور چڑیا گھر میں 32 قیمتی جانوروں کی ہلاکت ہوئی۔ یہ انکشاف پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ محکمہ جنگلی حیات کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

’چڑیا گھر کے جانوروں کی خوراک کے لئے اس سال کوئی فنڈز ہی نہیں رکھے‘

ہم نیوز کے مطابق صوبای اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیش قیمت جانوروں میں عربی اونٹ، فیلو ہرن اور افریقی شیر بھی شامل ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 2017-18 کے دوران لاہور چڑیا گھر میں اپنی جانوں کی بازی ہارنے والوں میں کالا ہرن، پاڑہ ہرن، چنکارہ ہرن، مفلون بھیڑ، اڑیال، بھورا بنگالی ٹائیگر، تیندوہ اور گوناکو شامل ہیں۔

اسلام آباد: چڑیا گھر چلانے کیلئے فنڈز ختم

پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے جانوروں کی جگہ نئے جانوروں کو بھی لاہور چڑیا گھر میں نہیں لایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں محکمہ جنگلی حیات نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا ہے کہ کچھ جنگلی جانوروں کی سرکاری سطح پر قیمتیں بھی مقرر نہیں کی گئیں۔

چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار: افسران کی معافی کی استدعا مسترد

محکمہ جنگلی حیات نے اپنی رپورٹ میں صوبائی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2017-18 کے دوران لاہور چڑیا گھر میں زرافے، لاما، گوناکو، والبی، ٹائیگر اور شیر لائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں