کیلیفورنیا میں فٹ بال شائقین پر فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، 10 زخمی


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فرنسو میں نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے فٹ بال شائقین پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

فرسنو کے ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص نے فٹ بال گراؤنڈ سے متصلہ گھر کے عقب سے شائقین پر فائرنگ کردی جس سے چار افراد موقع پر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے بتایا کہ نامعلوم بندوق بردار شخص نے فرنسو کے ایک گھر کے عقب سے 35 کے لگ بھک فٹ بال شائقین، جن میں زیادہ تر آپس میں رشتہ دار اور دوست و احباب شامل تھے،  پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس افسر کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک قرار دی ہے۔

پولیس کی جانب سے ذرائع ابلاغ  کو ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیل فراہم نہیں گئی، البتہ پولیس نے کہا کہ تمام ہلاک افراد مرد ہیں اور ان کی عمریں 25 سے 35 کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک پانچ زخمی

ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے کہا کہ یہ ایک بے رحمانہ اور بے حس تشدد کا واقع ہے۔ ہم ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ مجرم کو گرفتار کرنے کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو اور تصاویر سے بھی مدد لی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں