عمران خان کی پہچان یوٹرن اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرن اور کٹھ پتلی ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں نہ لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں۔ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آ رہے ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرن ہے، منافق ہے اور کٹھ پتلی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ سلیکٹڈ سن لو بلاول بھٹو زرداری طلوع ہو رہے ہیں اور تم غروب ہو رہے ہو۔ سلیکٹڈ این آر او لکھ کر پانی میں گھول کر پی لیں۔

یہ بھی پڑھیں این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وزیراعظم

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے خود ہی احتساب کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ جی ہاں ملک میں دو قانون ہیں ایک سیاسی مخالفوں کے لیے اور دوسرا علیمہ خان کے لیے ہے جبکہ عمران خان خود کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔


متعلقہ خبریں