نواز شریف کا آج ایک اور خواب پورا ہو گیا، مریم اورنگزیب

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے کی تکیمل سے آج نواز شریف کا ایک اور خواب پورا ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‎عمران خان جس شخص کے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں اُسی کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں سب چور ہیں تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں ؟

انہوں ںے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک کی طرح آپ بھی نواز شریف کو دعا دیتے جس نے پاکستان کو ہزارہ موٹروے کا منصوبہ دیا، کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور عمران خان نے نفرت کی، جس کی نشانیاں دونوں کے چہروں سے عیاں ہے۔ وہ لوگ کون اور کہاں ہیں جن کو عمران خان چھوڑیں گے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎ہزارہ اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ نواز شریف کا ایک اور وعدہ آج پورا ہو گیا۔‎ نواز شریف کے اس تحفے کا سنگ بنیاد سال 2014 میں خیبرپختونخوا میں نالائق کی حکومت میں رکھا گیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران خان 100 سال بعد بھی جس منصوبے کا افتتاح کریں گے وہ نواز شریف کا شروع کردہ ہو گا۔ ‎نالائق اور نااہل کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے نواز شریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی پہچان یوٹرن اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ‎لاہور، ملتان اور ملتان، سکھر موٹروے ایک سال سے مکمل ہے لیکن نالائق سے اس کا افتتاح بھی نہیں ہو رہا۔ ‎5 سال خیبرپختونخوا اور ایک سال وفاق میں حکومت کے باوجود نالائق ایک کلومیٹر سڑک بھی نہ بنا سکا۔


متعلقہ خبریں