سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونا 85 ہزار 700 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 73 ہزار 474 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

100 انڈیکس بڑھ کر 38411 پوائنٹس کے ساتھ نو ماہ کی بلندترین سطح پر بند ہوا اور اس میں 2.15 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی پانچ پیسے کی کمی ہوئی اور یہ 155.35 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں