نواز شریف کو برطانیہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل صبح اڑان بھرے گی

نواز شریف کو برطانیہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل صبح اڑان بھرے گی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو برطانیہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل (بروز منگل) صبح دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرے گی۔

جذبہ رحم دلی کے تحت نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق میاں نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے والی ایئر ایمبولینس طے شدہ پروگرام کے تحت کل (بروز منگل) صبح پونے 9 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن  میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہوں گے۔

ڈاکٹر عدنان کے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد جتنا عرصہ برطانیہ میں زیر علاج رہیں گے اتنا عرصہ وہ بھی بیرون ملک مقیم رہیں گے۔

نواز شریف کا آج ایک اور خواب پورا ہو گیا، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق قطر سے آنے والی ایئر ایمبولینس حج ٹرمینل سے روانہ ہو گی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ انتظامیہ نے اس ضمن میں تمام متعلقہ تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔


متعلقہ خبریں