ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا آگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ


بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا آگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اترپردیش  کے  وزیراعلیٰ  ادتیا ناتھ یوگی  نے آگرہ کا نام تبدیل کرنے کے لیے ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اترپردیش حکومت نے آگرہ شہر کا نام تبدیل کر کے ’آگروان‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی حکومت علی گڑھ،  فیروزآباد، مظفرنگر، اور غازی پور کا نام  بھی  تبدیل  کرنے  کا  ارادہ رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ یوگی شاہجہان پور، مراد آباد اور اعظم گڑھ کے نام بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں کرنے چاہیئیں، یاسمین راشد

یاد رہے کہ اترپردیش حکومت نے مسلم اکثریتی تاریخی شہر الہ آباد  کا نام  تبدیل  کر کے  پریاگ راج رکھ دیا ہے۔ تاریخی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بھی تبدیل کرکے دین دیال اپادھے ریلوے اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں