ثنا نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

ثنا نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

فوٹو: فائل


لاہور: ماڈل و اداکار ثنا نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

ایک کے بعد ایک اداکار و ماڈل شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے لگے۔ پاکستانی ماڈل و اداکار ثنا نور نے دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس نے دو بار عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا اب شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا ہے اس لیے میں اب شوبز سے کنارہ کشی کرتے ہوئے مکمل طور پر گھریلو زندگی گزاروں گی۔

ثنا نور نے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا عزت سے کیا اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی اٹھانا پڑی ہو۔ اب میں عزت سے ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں رابی پیرزادہ کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز چھوڑ دیا

واضح رہے کہ چند روز معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ، نمل خاور عباسی اور پھر حمزہ علی عباسی بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں