جولائی سےاکتوبرکےدوران ملک میں1.1ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ، مرکزی بنک

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: مرکزی بنک نے دعوی کیا ہے کہ جولائی سےاکتوبرکےدوران ملک میں1.1ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سال جولائی سےاکتوبرمیں بیرونی سرمایہ کاری7.75کروڑڈالرمنفی تھی ۔

مرکزی بنک کے مطابق ملکی نجی شعبےمیں66 کروڑ،سرکاری شعبےمیں43 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی،سرکاری شعبےمیں سرمایہ کاری  تمسکات (حصص ،بانڈز وغیرہ کی خریداری) میں ہوئی ہے

مرکزی بنک کا کہناہے کہ براہ راست سرمایہ کاری65 کروڑ،اسٹاک مارکیٹ میں1.56کروڑڈالررہی ہے۔

یاد رہے کہ پندرہ نومبر کو ادارہ شماریات کی طرف سے بھی دعوی کیا گیا تھاکہ ملکی معیشت سنبھلنے  لگی ہے،  تجارتی خسارے میں 34 فیصد کمی ہوگئی، رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک کا تجارتی خسارہ گیارہ ارب سے کم ہوکر سات ارب تک رہ گیا۔

ادارہ شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، چار مہینوں میں 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے سامنے آئے ہیں، تجارتی خسارہ 34 فیصد کم ہوگیا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک کے تجارتی خسارے میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ گیارہ ارب ڈالر تھا جو اب کم ہوکر سات ارب ڈالر تک رہ گیا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق درآمدات سے متعلق حکومتی اصلاحی اقدامات کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور دباؤ میں تنزلی سے رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ کم ہونے کا رجحان رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ اکتوبر میں 29.43 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب ڈالر پر رہا جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں دو ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے: چار مہینوں میں 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ادارہ شماریات


ٹیگز :
متعلقہ خبریں