حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، میجر جنرل آصف غفور

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کے رابطے ضروری ہیں۔

پاک فوج کی سپورٹ منتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔میجر جنرل آصف غفور

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں لیکن یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف رابطے میں ہیں اور جب بھی ضرورت ہوتی ہے تو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

دھرنے سے پاک فوج کا کوئی لینا دینا نہیں، میجر جنرل آصف غفور

وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان گزشتہ دنوں ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں