آرمی چیف ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

آرمی چیف ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام کی کوشش پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقات

تین روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکی وجہ سے معاشرتی اورمعاشی ترقی ممکن ہوئی۔ دیرپا امن واستحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں