سندھ میں کتوں کے کاٹنے واقعات: ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: صوبے بھر میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف اور حکومتی اراکین کے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سندھ اسملی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی تقریر کے دوران پیپلزپارٹی ارکان کے طنز پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان شیخ پا ہوگئے اور پلے کارڈ اٹھاکر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اجلاس  کے دوران اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے نقطہ اعتراض پر لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات پر بات کرنا چاہی تو حکومتی رکن شرجیل میمن نے جملہ کس دیا۔ جس پر حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور پلے کارڈ آٹھاکر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں صحت سے متعلق دو اہم بل متفقہ طور پر منظور

تحریک انصاف کو ایوان کے اندر بات کرنے کی اجازت ناہ ملی تو اراکین نے میڈیا گیلری میں آکر پیپلزپارٹی کے خلاف خوب بھڑاس نکالی ۔

ایوان کا ماحول گرم دیکھتے ہی ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس منگل کو دوبجے تک ملتوی کردیا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے ارسا چیئرمین رقیب خان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جسے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیاگیا۔


متعلقہ خبریں