سندھ حکومت کو گٹکا بنانے اور فروخت کرنے کی سزا سے متعلق قانون سازی کیلئے 10 دسمبر تک مہلت

عدالت کا سندھ حکومت کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو فوری نوکریاں دینے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو گٹکے بنانے اور فروخت کرنے کی سزا سے متعلق قانون سازی  کیلیے 10 دسمبر تک مہلت دے دی ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں گٹکے کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر فریقین عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سیکریٹری ہیلتھ کاکہناتھا کہ ہم نے قانون بنانے کیلیے سمری آگے بھیج دی ہے لہذا مہلت دی جائے۔گزشتہ سماعت پر 20 اسپتالوں  کا ریکارڈ جمع کرا دیاتھا ۔

عدالت نے گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنایا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو گٹکے بنانے اور فروخت کرنے کی سزا سے متعلق قانون بنانے کیلیے 10 دسمبر تک مہلت  دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی : گٹکا بنانے،ذخیرہ ،فروخت کرنے اور کھانے پر پابندی کا بل پیش

 


متعلقہ خبریں