کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔معین خان

کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔معین خان

جیکب آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سرفراز نے پاکستان کو بحیثیت کھلاڑی اور کپتان بہت ساری فتوحات دلائی ہیں تو ان کو ایسے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔

’سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا‘

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ضرور ہٹاتے لیکن ون ڈے میں تو اس نے گزشتہ ایک سال سے قومی ٹیم کو نمبر ون رکھا ہوا تھا۔

معین خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد فٹ ہیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دے کر ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی سی بی کا ہر چیئرمین ٹیم کو بہتر کرنے کا نعرہ مارتا ضرور ہے مگر بہتر بنا نہیں پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں یوتھ ڈیولپمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پرفارمنس بہتر نہیں ہورہی ہے۔

سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں اور واپس آئیں، عمران خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام مضبوط ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا راز بہت زیادہ مانیٹرنگ کرنا اور قوانین کو سخت بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں