ملک بھر میں خشک موسم کی لہر

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں زیادہ سے زیادہ 6 درجے اضافے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ کے بعض اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند پڑسکتی ہے۔

کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جزوی ابرآلود رہے گا۔ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھنے لگی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 تک  جانے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج موسم خشک رہنے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں