برآمدات میں 20 فیصد سے زائد اضافہ، جاری کھاتوں کا خسارہ 73.5 فیصدکم

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے جاری کھاتے (کرنٹ اکاؤنٹ) چار سال بعد پہلی مرتبہ اکتوبر 2019 میں اضافے میں گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے چار ماہ میں ان کا خسارہ 73.5 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت آخر کار درست سمت میں جا رہی ہے۔

انہوں نے معاشی اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رواں سال اکتوبر میں برآمدات 20 فیصد سے زائد بڑھی ہیں جب کہ اکتوبر 2018 میں برآمدات میں اضافہ 9.6 فیصد تھا۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چار سال میں پہلی بار اکتوبر 2019 میں پاکستان کے جاری کھاتوں میں اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2019 میں اس کا بیلنس پلس نو کروڑ نوے لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ برس اسی ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ 80 اسی لاکھ ڈالر تھا۔

عمران خان نے برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں