باکسر عامر خان کا پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ

فوٹو: فائل


مانچسٹر: ورلڈ چیمپئین پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔

چیمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔

پاکستان کی سیاست اور کھیل

خیال رہے کہ پاکستان کی سیاست میں کسی کھلاڑی کا آنا کوئی نہیں بات نہیں۔ کرکٹ کے عظیم کپتان عمران خان نے 90 کی دہائی میں پاکستان تحریک انصاف نامی تنظیم کا اعلان کیا۔

ابتدا میں اس جماعت کو اتنی مقبولیت نہ مل سکی تاہم 2013 کے انتخابات میں یہ جماعت خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔

2018 میں پی ٹی آئی نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتیں قائم کیں جبکہ عمران خان وزیراعظم بنے۔

ایک اور کپتان شاہد آفریدی بھی سیاست میں آنے کے اشارے دے دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں