فعال بندرگاہیں اقتصادی ترقی کی ضمانت، وائس ایڈمرل کلیم شوکت


کراچی: وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا ہے کہ ہمہ وقت فعال بندرگاہیں اقتصادی ترقی کی ضمانت ہیں۔

پاک بحریہ کے ذمہ دار چین میں تعمیر ہونے والے ڈریجر’راہ کشا’ اور دو اسپلٹ ہوپر بارجز ‘ترسیل اول’ اور دوئم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےوائس ایڈمرل نے کہا کہ فعال بندرگاہوں کے لئے مضبوط بحریہ ازحد ضروری ہے۔

وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ ڈریجر راہ کشا کی شمولیت پاک بحریہ کو دستیاب سہولیات میں اہم اضافہ ہے۔

انھوں نے منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی محنت اور لگن کو سراہا اور مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، چین سے آئے مہمان اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں