جموں میں انٹرنیٹ بحال کرانے کے لئے احتجاجی مظاہرے


جموں:مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں  انٹرنیٹ سہولت کو بحال کرانے کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں پریس کلب میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطے میں انٹرنیٹ بند ہونے سے تاجر برادری، طلبا و طالبات اور بینکنگ شعبہ سے منسلک افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین  نے جموں میں جلد ازجلد انٹرنیٹ سروسز کو بحال کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 5 اگست سے ریاست جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر :35 نظربندسیاستدانوں کو ایم ایل اے ہاسٹل منتقل کردیا گیا


متعلقہ خبریں