جرمنی پاکستان سے تجارت کا خواہاں ہے۔ قونصل جنرل ایوگین ولفرتھ

جرمنی پاکستان سے تجارت کا خواہاں ہے۔ قونصل جنرل ایوگین ولفرتھ

چمن: جرمنی کے قونصل جنرل ایوگین ولفرتھ نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو جرمنی کے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات حل کرنے کے  لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان سے تجارت کا خواہاں ہے۔

جرمنی: سابق صدر سمیت 200 سیاست دانوں کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام

ہم نیوز کے مطابق جرمنی کے قونصل جنرل ایوگین ولفرتھ نے یہ بات تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے صدروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) انجینئر دارو خان اچکزئی کے ہمراہ چمن کا دورہ کیا اور وہاں موجود تاجروں سے ملاقات کی۔

جرمنی کے قونصل جنرل نے اپنے اس دورے میں چمن ٹریڈ سینٹر اینڈ ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر چمن کا بھی افتتاح کیا۔

ایوگن ولفرتھ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دونوں ممالک کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھاؤں گا۔

جرمنی کے قونصل جنرل نے کہا کہ ویزوں کے حصول میں آسانیاں پیدا کرکے تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق ایوگن ولفرتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔

جرمنی کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو بھرپور سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جرمنی کے موجودہ قونصل جنرل ایوگن وولفرتھ کے اقدامات سے بزنس کمیونٹی کو ویزوں کے حصول میں مدد ملی ہے جو قابل تحسین عمل ہے۔

پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر واپس روانہ

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں معزز مہمان کی تواضع سالم دنبے اور اسپیشل دہی سے کی گئی۔ مہمان کو نمکین روسٹ سمیت دیگر دیسی کھانے بہت پسند آئے اور انہوں نے بڑی رغبت سے کھانا کھایا۔


متعلقہ خبریں