سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونا 86 ہزار روپے میں فی تولہ فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 73 ہزار 731 روپے ہوگئی ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 411 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں