کسی کو این آر او نہیں دیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دعویٰ


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کی پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم سمیت کسی کو این آر او  نہیں دیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ جو کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا، اب وہ کہتا ہے مجھے جلد نکالو۔ حکومت نے کسی کو این آر او دیا اور نہ ہی کسی کی جائیداد ضبط کی اور نہ ہی کچھ مانگا۔ بلکہ عدلیہ کے احکامات کی پاسداری کی ہے۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر ملال نہیں۔ان کے لیے دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوں اور واپس آکر حساب دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، کھوڑو

عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، چھوٹی موٹی شکایتیں چلتی رہیں ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا  تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کمزور اور طاقتور کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں