’’ کفار قرآن پاک سے مدد لے رہے ہیں‘‘

حکمرانوں سے اپیل کروں گا خدا کیلئے کرپشن اور لوٹ مار ختم کر دیں، چودھری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اس وقت کفار قرآن پاک سے مدد لے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم آج بھی دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات تحریک منہاج القرآن کے میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القران میں خود کو یہاں مہمان نہیں میزبان سمھجتا ہوں۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ میری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) والے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر طاہر القادری کو اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟ تومیرا جواب ہوتا ہے کہ علامہ سے محبت کی وجہ ان کا نوجوانوں کو اسلام کی تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ آقائے دو جہاں ﷺ کی آمد کا مہینہ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی آقائے دو جہاں ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرلیا جائے تو دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ طاقتور ہوں گے۔

حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مکہ میں رہنے والے تمام لوگ جن میں کفار اور منافقین بھی شامل تھے، نبی پاکﷺ کی سچائی کے گواہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں امین و صادق کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے۔


متعلقہ خبریں