نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی، اسحاق ڈار

ishaq dar

اسحاق ڈار کا وطن واپسی کا اعلان


لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سمدھی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ کا جلد معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پہلا علاج برطانیہ ہی میں ہو گا لیکن اس کے بعد ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایون فیلڈ ہائوس کی رہائش چھوڑ دی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کو میاں صاحب کے علاج کے لیے آئی سی یو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے تمام ذاتی معالجین یہاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر کافی سیاست کی گئی تھی۔

اسحاق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حسین نواز کے علاوہ بھی ایک دو رہنماؤں نے کہا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کو زہر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا مکمل میڈیکل چیک اپ ہو گا جس میں پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات سامنے آجائیں گی۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے کسی بھی جگہ جا سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ہیتھرو ایئر پورٹ سے ایون فیلڈ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے۔

نواز شریف: زہرخورانی کی تحقیقات ہونی چاہئیں، حسین نواز

میاں نواز شریف کی لندن آمد کی اطلاع ملتے ہی پی ایم ایل (ن) کے کارکنان بڑی تعداد میں ایون فیلڈ فلیٹس پہنچ گئے ہیں اور اپنے قائد کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں