’دسمبر میں مائنس ون ہوگا‘


اسلام آباد: سینیئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکلشاف کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اس یقین دہانی پر ختم ہوا ہے کہ دسمبر میں مائنس ون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس یقین دہانی کے بعد مولانا صاحب ہشاش بشاش ہوکر گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سے مزید کیا ملا یہ مولانا کے علاوہ صرف چند لوگوں کو معلوم ہے اور بقول پرویز الہیٰ مولانا اسلام آباد سے جھولی بھر کر لے گئے ہیں۔

صحافی کا کہنا تھا کہ صرف چند لوگ جانتے ہیں کہ دھرنا کن شرائط کے بعد ختم کیا گیا اور یہ بھی کسی کو علم نہیں کہ آزادی مارچ کس کے کہنے پر ہوا۔

شاہد مسعود کے مطابق شیخ رشید جیسا باخبر آدمی کہہ رہا ہے کہ ہماری مولویوں کیساتھ ڈیل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے وزیرریلوے سے ڈیل کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ڈاکٹرز نے چار دن آرام کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا جب میڈیا نے امانت کے بارے میں سوال شروع کیے تو پرویزالہیٰ کے بھی دانت میں درد شروع ہوگیا اور ڈاکٹرز نے انہیں بھی بات کرنے سے منع کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں دیا گیا بیان بھی قابل غور ہے جس میں کہا تھا کہ’حکومت سب سے زیادہ بے خبر ہوتی ہے‘۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور مولانا کے درمیان جو ڈیل ہوئی وہ شائد عمران خان کو بھی اس کا علم نہ ہو۔


متعلقہ خبریں