ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا ۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں گوپس ، کالام، قلات، استور منفی 02، اسکردو اور کوئٹہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صبح کے وقت کم سے کم 17  ڈگری  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں