پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا

پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

بریسبین: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔

بریسبین کے میدان میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے آج  دو میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے۔

اس موقع پر اظہر علی نے اعلان کیا کہ کل میدان میں اترنے والی ٹیم میں نوجوان گیند باز نسیم شاہ  شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت عمدہ گیند بازی کرتے آ رہے ہیں، وہ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے،  مکمل گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان نے 1995 سے لے کر آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا جبکہ کینگروز کی ٹیم 1988 سے گابا کے میدان میں نہیں ہاری۔

قومی ٹیم کا زیادہ تر انحصار کپتان اظہر علی، بابراعظم اور اسد شفیق کی کارکردگی پر ہو گا جبکہ گیند بازی کا شعبے میں تجربے کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔

اظہر علی گیند بازے کے شعبے میں محمد عباس اور یاسر شاہ پر انحصار کریں گے جنہیں آسٹریلیا کے میدانوں میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم کافی پراعتماد دکھائی دے رہی ہے، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی موجودہ فارم پاکستانی گیند بازوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق کل قومی ٹیم جن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، ان میں کپتان  اظہر علی، شان مسعود، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسرشاہ، عمران خان، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں