ثناء میر کا بین الاقوامی کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان

قومی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور: ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے بین الاقوامی کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔

ہم نیوز کے مطابق سیریز کے تین ایک روزہ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ ملائیشیا میں ہونے والی سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز بھی شامل ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں ثناء میر نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں۔

کرکٹ سے وقفہ لینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مجھے مستقبل کے لیے اپنے اہداف دوبارہ ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔

سابق کپتان نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں