فردوس اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

فردوس اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب فردوس عاشق اعوان کے خلاف پاکستانی شہری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایکسل لوڈ(گاڑیوں پر حد سے زیادہ وزن) کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے حکم امتناع کے بعد ایکسل لوڈ کے قانون پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی، فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے، عدالت کی حکم عدولی کرنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو 25 نومبر کو سنایا جائےگا۔


متعلقہ خبریں