ملنگا نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یو ٹرن لے لیا

سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے ملنگا کو طلب کرلیا


کولمبو: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے اگلے سال ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مزید دو سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ہوں۔

36 سالہ ملنگا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محض چار اوور کرانے ہوتے ہیں، اپنی صلاحیتوں کو مندِ نظر رکھتے ہوئے وہ مزید کرکٹ کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

سری لنکن تیز گیند باز کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان تعینات کئے جانے کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سری لنکا کی ٹیم اچھے گیند بازوں سے محروم نظر آتی ہے، ٹیم میں موجود باولرز کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے  ملنگا نے رواں سال مارچ کے مہینے میں اگلے سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں