پاکستان سے لندن تک ائیرایمبولینس کے پیسے کون دے گا؟

میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن روانگی پر کتنے پیسے خرچ ہوئے اور کس نے ادائیگی کی، یہ تمام سوالات تا حال حل طلب ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ائیر ایمبولینس ائیر319 کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سابق مشیر شجاعت عظیم کی کمپنی رائل ائیرپورٹ سروسز نے کی۔

ایروناٹیکل و دیگر چارجز کی مد میں 4500 ڈالر سے لیکر 7000 ڈالر تک کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں جو سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے وصول کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض چھوٹی ائیر ایمبولینسز کو خدامات فراہم کرنے کے بدلے سی اے اے پیسے وصول نہیں کرتی۔ پاکستان سے لندن پہچنے تک ائیرایمبولینس کے اخراجات اندازے کے مطابق ایک لاکھ پاونڈ سے زائد ہیں۔

قطرائیر ایمبولینس کا کرایہ یومیہ ایک لاکھ پاونڈ سے زائد ہے۔ فلائٹ سرجن کی فیس 700 پاونڈ یومیہ، ڈاکٹرز 700 پاونڈ، نرس کی 350 پاونڈ، پیرامیڈیکل اسٹاف کی یومیہ فیس بھی 350 پاونڈ ہے۔


متعلقہ خبریں