96 افراد کے ٹارگٹ کلر کا فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف


 کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوے سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے سابق رہنما متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) فاروق ستار سے رابطے کا انکشافات کیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کی فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی اور وہ پارٹی قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کیا کرتا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کرائی تھی اور نائن زیر می رہائش کا بندوبست بھی مبینہ طور پر سابق رہنما ایم کیو ایم ہی کراتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس اور سولجر بازار پولیس نے اہم کارروائی کے دوران  ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم  1995 سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور  96 افراد کا قتل کر چکا ہے۔

دوسری جانب فاروق ستار نے ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے انکشافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن زیرو میں کب کون آتا تھا مجھے نہیں پتہ،کبھی اس علاقت کا کیئرٹیکر نہیں رہا۔


متعلقہ خبریں