سول ایوی ایشن نے بغیر اجازت پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا طیارہ واپس بھیج دیا


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا غیر ملکی طیارہ واپس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ مسقط  سے  ہوتا  ہوا کراچی  ریجن میں  داخل  ہوگیا  تھا  لیکن ائیر ٹریفک کنٹرول  نے  فوری  مداخلت  کرتے  ہوئے  اسے  واپس  بھیج دیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر  ٹریفک کنٹرولر  نے  پائلٹ  سے  پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر  نے پائلٹ کو انتباہ کیا جس پر اس نے طیارہ  کو واپس موڑ دیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام  نے غیر ملکی طیارہ  کی  پاکستانی فضائی حدود میں بغیر اجازت  داخل  ہونے  کی  فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دی ہے۔


متعلقہ خبریں