آصف علی زرداری کا بلڈ پریشر لیول کم نہ ہوسکا

آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز (پمز) اسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کا بلند فشار خون (بلڈ پریشر) لیول کم نہ ہوسکا ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے زیابیطس کا مرض بھی معمول پر نہ آسکا ہے۔ سابق صدر نے گزشتہ دن دل کی تکلیف کی بھی شکایات کی تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں سے آصف زرداری کے دل کا اہم ٹیسٹ ابھی تک نہ ہوسکا ہے۔ آصف زرداری کو دل کے دورے کا خطرہ برقرار ہے۔ دل کے کلاٹ کو کھولنے کے لیئے تھیلیئم اسکین کا ٹیسٹ لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں،شیخ رشید

زرائع کے مطابق سابق صدر کے دل کا معائنہ متواتر جاری ہے۔ گزشتہ تین روز سے آصف علی زرداری کی خصوصی فزیوتھراپی بھی جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی گردن کے درد اور کمر کی بڑھتی تکلیف کے پیش نظر فزیو تھراپی شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں