معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

محرم الحرام میں شرپسند عناصر امن خراب کرنیکی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسٹیٹ بینک، زرمبادلہ کی موجودہ شرح اور دیگر مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے میسر وسیع مواقعوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے “معاشی سفارتکاری” کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی کارکردگی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا مطالبہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی اصلاحات پر مبنی حکومتی پالیسوں پر مثبت ردعمل کا بین الاقوامی سطح پر سامنے آنا انتہائی خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں