سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونا 86 ہزار 200 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 86 ہزار روپے فی تولہ میں فروخت ہورہا تھا۔

10 گرام سونے ک قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 73 ہزار 903 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 155.40 روپے میں فروخت ہوا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں