نئے پاکستان میں بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی گنجائش نہیں ہے۔ عثمان بزدار

منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کی سمت درست اور نیت نیک ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نئے پاکستان میں بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پنجاب: تعلیم کی ’ابتر‘ صورتحال میں وزیراعلیٰ کا ضلع بازی لے گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسملبی سے بات چیت کررہے تھے۔ اراکین اسملبی نے وزیراعلی کو اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اسی وقت کئی احکامات جاری کیے اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت لوگوں کو درپیش مشکلات ترجیح بنیادوں پر حل کرنے پہ یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے استفسار کیا کہ سابقہ ادوار میں ملک کوقرضوں کے چنگل میں جکڑنے والے کس منہ سے عوام کی رہنمائی کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن فری پاکستان قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں۔

اراکین اسمبلی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ اراکین اسملبی سچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی پروگرام پر عمل درآمد کرتے ہوئے طے شدہ اہداف حاصل کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں محمد عامر نواز خان، راجہ صغیر احمد، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر سمیت دیگر شامل تھے۔

’نعیم الحق نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈانٹا‘

وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن برائے وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں