قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی اے سی کے چیئر مین کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی جانب سے شہباز شریف کا بطور چئیرمین پبلک اکاؤٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کر نے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے چیئر مین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق پی اے سی کا اجلاس مورخہ 28 نومبر 2019 کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفی منظور کرلیا گیا

اعلامیہ کے مطابق پبلک اکاؤٹس کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریق کار کے قاعدہ 225 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا ہے ۔ شہباز شریف نے اپنی استعفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے میری جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین لگایا جائے۔


متعلقہ خبریں