نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کیوں کم ہوئے تھے؟ طبی تحقیقات کا آغاز ہوگیا

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ تشکیل

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اچانک کم کیوں ہوئے تھے؟ کی وجوہات معلوم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں۔

نواز شریف: زہرخورانی کی تحقیقات ہونی چاہئیں، حسین نواز

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت میں کہا کہ گائزاینڈ تھامس اسپتال میں ڈاکٹروں نے طبی تحقیقات (میڈیکل انوسٹی گیشن) شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی اور پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ آج کیے گئے ہیں جب کہ کچھ مزید ٹیسٹ بعد میں کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت ہوگی ڈاکٹروں کی ٹیم بلائے گی تو نواز شریف جائیں گے۔

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی، اسحاق ڈار

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی بہت سی چیزیں حتمی طور پر طے نہیں ہیں لیکن ان کے متعلق فیصلہ ڈاکٹروں کی ٹیم ہی کرے گی۔

ہم نویز کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے واضح طور پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ چیزوں کو ہم زیر بحث لانا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے جب پلیٹ لیٹس کی تعداد کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میاں نواز شریف جب پاکستان میں زیر علاج تھے تو ڈاکٹر عدنان ہی گھنٹوں کے دوران پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھنے یا گھٹنے کی بابت تفصیلات ذرائع ابلاغ کو فراہم کرتے تھے۔

نواز شریف کو لے کر جب گزشتہ شب ایئر ایمبولینس ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی تھی تو اس وقت ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ان کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے زہر خورانی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جذبہ رحم دلی کے تحت نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، عمران خان

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کہا تھا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے صرف حسین نواز ہی نے نہیں ایک دو اور رہنماؤں نے بھی خدشے کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں