پاکستان کی خدمت کرنے پہ خوش ہوں، گلوکار شوکت علی

پاکستان کی خدمت کرنے پہ خوش ہوں، گلوکار شوکت علی

لاہور: عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار شوکت علی نے کہا ہے کہ ساری زندگی پاکستان کی خدمت کرنے پہ بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر میں ملک و قوم اور فوجی بھائیوں کے لیے گانے پر فخر کرتا ہوں۔

گلوکار شوکت علی خان علیل ہوگئے، اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات الحمرا آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی سے مختصر بات چیت میں کہی جنہوں نے ان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔ ذوالفقار علی نے شوکت علی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔

الحمرا آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ شوکت علی ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔

فوک گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد شوکت علی خان علیل ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

سریلی آواز اور مضبوط سروں کے مالک گلوکار ذیابیطس اور جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں داخل کرا یا گیا ہے۔

معروف گلوکار کے مختلف ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد نے معائنے کے بعد معروف گلوکار کی صحت میں جلد بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

گلوکار ابرار الحق کو انجمن ہلال احمرکا چیئرمین مقررکرنے کا اقدام چیلنج

تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے والے شوکت علی کا تعلق تحصیل ملکوال سے ہے۔


متعلقہ خبریں