پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

اسلام آباد: پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی ہے۔

بھارت کے منفی عزائم سے خطے کی امن و سلامتی داؤ پر لگ جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے پیرس میں ھونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا انتخاب ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کے اس اعتماد کا مظہر ہے جو وہ پاکستان پر کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخاب میں کامیابی دراصل یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر بھی ہے۔


متعلقہ خبریں