اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 936 پوائنٹس گر گئے

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


 کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی رہی اور کاروبار کا اختتام 936 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغٓاز 38  ہزار 37 پوائنس پر ہوا۔ ابتدا میں انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 38 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم ابتدائی اضافے کے بعد مارکیٹ زیادہ دیر مستحکم نہ رہ سکی اور جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 991 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 37 ہزار 44 پوائنٹس تک چلا گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 936 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 101 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 146,540,190 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,597,215,251 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا اور انڈیکس میں 526 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور انڈیکس کا اختتام 152 پوائنٹس اضافے پر ہوا تھا جبکہ پیر کو بھی کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں