کامونکی:بچوں کے اسکول پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی

کامونکی:بچوں کے اسکول پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی

فائل فوٹو


کامونکی: پنجاب کے ضلع گوجرنوالہ کی تحصیل کامونکی میں نجی اسکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح جی ٹی روڈ پر واقعہ ایک نجی سکول کے باہر پیش آیا۔ :گولیوں کی آواز سے اساتذہ اور کمسن طلبہ و طالبات میں خوف وہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور شاہد نامی گارڈ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر ثبوت شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن کی بنیاد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پولیس نے راستے مسدود کر دیے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں